counter easy hit

ٹرمپ کی شمالی کوریا پر حملے کی نئی دھمکی

واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب شمالی کوریا کے معاملے پر مزید تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جاسکتا اور وقت آگیا ہے کہ شمالی کوریا کو بھرپور ارادے کے ساتھ جواب دیا جائے۔

The new threat of the attack by trump on North Korea

The new threat of the attack by trump on North Korea

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائٹ ہاؤس میں جنوبی کوریائی صدر مون ژئی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا جبکہ اس دوران انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو ایک بے پروا اور سفاک حکومت سے شدید خطرہ ہے۔ شمالی کوریا کو دھمکی دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنا قبلہ جلد از جلد درست کرلے۔  اپنے امریکی ہم منصب کی تائید کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے صدر مون ژئی نے شمالی کوریائی رہنماؤں کے ساتھ گفت و شنید جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جبکہ اپنے بیان میں یہ مؤقف اختیار کیا کہ جنوبی کوریا اپنے دفاع کےلیے اقدامات کرتا رہے گا۔ مون ژئی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے مضبوط اور مؤثر اقدامات ہی خطہ بحرالکاہل کے ممالک کی سلامتی کی ضمانت دے سکتے ہیں۔

 واضح رہے کہ اس وقت امریکا، چین اور شمالی کوریا میں باہمی تعلقات ایک نئے موڑ پر پہنچ چکے ہیں کیونکہ گزشتہ امریکا نے شمالی کوریا کے ایک بینک پر اس الزام کے تحت پابندی لگادی تھی کہ وہ کالے دھن کو سفید کرنے میں ملوث ہے، جس پر چین نے امریکا سے شدید ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔  اس واقعے کے بعد سے امریکا اور چین کے مابین تعلقات میں بھی کشیدگی کا نیا عنصر شامل ہوگیا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک حالیہ ٹویٹ میں شکوہ بھرے انداز میں لکھا کہ چین کے اقدامات کا (شمالی کوریا پر) کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website