ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن ایکشن سیریزٹر انسفارمرز سلسلے کی پانچویں فلم ٹرانسفارمرز فائیو’ ٹرانسفارمزدی لاسٹ نائٹ‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
The new trailer of the Transformers the Last Knight’ on the screen
ہالی ووڈ کے نامور ہدایت کارمائیکل بے کی سائنس فکشن ،ایکشن،ایڈونچر اور فینٹسی سے بھرپور اس فلم میں گزشتہ حصے کی طرح اس باربھی مائیکل واہلبرگ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئینگے۔ دیوہیکل روبوٹس کے ذریعے انسانوں کی دنیا میں تباہی مچاتی شیطانی طاقتوں کیخلاف جنگ کے گرد گھومتی ٹرانسفامرز سیریز کے پانچویں حصے میں واہلبرگ سمیت اسٹیفن مرچنٹ، جیف پنکنر، ایزابیلا مونر، جین ڈوجاردن، پیٹر جولن اور جیروڈکارمی کل اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ایگزیکٹو پروڈیوسر اسٹیون اسپلبرگ کی یہ تھری ڈی سائنس فکشن ایکشن فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت 23 جون کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔