کراچی (ویب ڈیسک) 150 شاہین متحدہ عرب امارات کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے شاہین یو اے ای کو بھیجنے کی اجازت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے خیبر پختونخوا میں شاہین کے شکار پر پابندی لگا رکھی ہے ۔ تاہم اب پابندی کے باوجود حکومت ننے متحدہ عرب امارات کو شاہین بجھوانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اس حوالے سے دفتر خارجہ نے باضابطہ طور پر حکم نامہ جاری کر دیا۔ 150 شاہین شیخ محمد بن راشد المختوم کو دیئے جائیں گے ۔ شاہین متحدہ عرب امارات کراچی سے بھجوائے جائیں گے ۔ یو اےای سفیر نے 2 ستمبر کو پاکستانی دفتر خارجہ کو 150 شاہین متحدہ عرب امارات لے جانے کی اجازت دینے کی اپیل کی تھی ۔ دفتر خارجہ نے این او سی جاری کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی قیادت اقتدار سے آنے سے قبل قطری شہزادوں کو پاکستان مین شکار کی ا جازت دینے پر سابقہ حکومت کومتعدد بار تنقید کا نشانہ بنایا ۔ لیکن اب اس فیصلے سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ عمران حکومت بھی سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے متحدہ عرب امارات کو شاہین بھجوا رہی ہے ۔