counter easy hit

پورے ملک میں سوگ کی فضا قائم کر دینے والی خبر آ گئی

The news about the formation of a swing atmosphere throughout the country

کراچی(ویب ڈیسک)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان انتقال کر گئے، وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق ڈاکٹر اجمل کو دل میں تکلیف کے باعث رات گئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں تقریباً رات ساڑھے 3 بجے ان کا انتقال ہوا۔مرحوم ڈاکٹراجمل کی میت کچھ دیر میں اسپتال سے گھر منتقل کی جائے گی، ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر مرکزی جامع مسجد ابراہیم میں ادا کی جائے گی۔ڈاکٹر اجمل کی تدفین جامعہ کراچی کے قبرستان میں کی جائے گی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر اجمل خان کو 4 جنوری 2017 کو جامعہ کراچی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا، وہ جامعہ کراچی کے 17 ویں وائس چانسلر تھے۔وہ باٹنی کے پروفیسر تھے اور 40 سال تک سلسلہ تدریس سے وابستہ رہے انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔جامعہ کراچی کے مرحوم شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد اجمل خان خود بھی جامعہ کراچی کے طالب علم تھے۔ انہوں نے جامعہ کراچی سے انیس سو تہتر میں نباتیات میں بی ایس آنرز اور اگلے برس پلانٹ فزیالوجی میں ایم ایس سی کیا۔انہوں نے انیس سو پچاسی میں امریکا کی اوہایو یونیورسٹی سے فزیالوجیکل ایکولاجی میں پی ایچ ڈی کرنے کے بعد کراچی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی۔ڈاکٹراجمل خان کو ان کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی، ستارہ امتیاز، نمایاں قومی پروفیسر اور سنہ دو ہزار آٹھ میں نمایاں سائنسدان کےاعزازات سے نوازا گیا۔اس کےعلاوہ ڈاکٹر اجمل خان متعدد ممالک کے اہم طبی اداروں کے اعزازی سربراہ اور وزیٹنگ پروفیسرکی حیثیت سے بھی اپنی سرگرمیاں انجام دیتے رہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website