اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے ورکروں اور کارکنان کے لیے تشویشناک خبر، عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچ گئے جہاں ہر انکا علاج جاری ہے۔ ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈ یا ویب سائٹ فیس بک پر طاہر القادری کے آفیشل اکاونٹ پر ان کی دو تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ تصاویر میں دیکھا دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ عوامی تحریک کی انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری تارویر کے ساتھ پیغام بھی دیا گیا ہے۔ پیغام کے مطابق شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی مقامی ہسپتال میں سرجری ہوئی، وہ چند روز سے علیل تھے آج صبح انہیں ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں پر انکی میجر سرجری ہوئی وہ رو بصحت ہیں قوم اور کارکنان سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی مقامی ہسپتال میں سرجری ہوئی، وہ چند روز سے علیل تھے آج صبح انہیں ہسپتال داخل…
Publiée par Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri sur Lundi 22 octobre 2018