اسلام آباد: گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر ہالینڈ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے لئے ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ صرف احتجاج ریکارڈ کرانا کافی نہیں ہے بلکہ اس معاملے میں عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد
ہائی کورٹ میں یہ درخواست اکستانی شہری حافظ احتشام احمد کی جانب سے دائر کی گئی ہے، پٹیشن میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری آئی ٹی کوفریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اہل ایمان کے لئے سب سےقیمتی اثاثہ آقا صلی اللہ علیہ وسلم سے رشتہ ہے اور کوئی بھی مسلمان ناموسِ رسالت ﷺ کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ہالینڈ کی حکمران جماعت فریڈم پارٹی کے سربراہ گیرٹ ولڈرز نے ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکے بنانے کا مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے اور بذریعہ ای میل بھی خاکے طلب کیے ہیں ، گیرٹ نے یہ مقابلہ سوشل میڈیا پر براہ راست دکھانے کا بندوبست بھی کیا ہے۔اس معاملے پر ایک جانب ہالینڈ کے وزیراعظم مارک روٹے نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے سے حکومت کی جانب سے اعلان لاتعلقی کیا ہے تو دوسری جانب اس مقابلے کے انعقاد کو اظہار رائے کی آزادی قرار دیتے ہوئے ا س کی اجازت بھی دے دی ہے، جس کے لیے ہالینڈ کے محکمہ قومی سلامتی اور محکمہ انسدادِ دہشت گردی نے بھی اس
مقابلے کو کلئیرنس دی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہالینڈ کی حکومت کے یہ اقدامات ثابت کرتے ہیں کہ وہ اس مقابلے کی پشت پناہی کررہے ہیں ، لہذا صرف ان کی مذمت کافی نہیں ہے بلکہ حکومتِ پاکستان ہالینڈ سے سفارتی تعلقات منقطع کرے۔یاد رہے کہ حکومتِ پاکستان اس مقابلے کے انعقاد پر نہ صرف پارلیمنٹ میں مذمتی قرار داد منظور کرچکی ہے بلکہ اس مدعے پر او آئی سی اور اقوامِ متحدہ سے بھی رجوع کررکھا ہے۔ دفترِ خارجہ نے اہلینڈ کے سفیر کو طلب کرکے سفارتی سطح پر اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرویا اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ہالینڈ کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطے میں ہالینڈ میں ہونے والے اس مقابلے کی مذمت کرکے اسے امت مسلمہ کی دل آزاری اور اشتعال انگیزی کا سبب قرار دیا۔یاد رہے کہ گیرٹ ولڈرز کی ٹویٹ کے مطابق گستاخانہ خاکے بنانے کا مقابلہ دس نومبر 2018 کو ہوگا اور اس مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے شخص کو دس ہزار ڈالر انعام بھی دیا جائے گا، گیرٹ ولڈرز کا یہ اقدام دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کے ساتھ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہے۔مزید خبریں دیکھنے کیلئے ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں۔