اسلام آباد: صدارتی انتخاب کیلئے پیپلزپارٹی، تحریک انصاف ،ن لیگ اور دیگر جماعتوں کے متفقہ امیدوار مولانا فضل الرحمان کے کاغذات نامزدگی جمع کر لئے گئے جبکہ صدارتی انتخاب، عمران احمد،میرافضل سمیت دیگر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مستردہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے12امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے،چیف الیکشن کمشنر
سردار رضا حیات نے صدارتی امیدواروںکے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی ، چیف الیکشن کمشنر نے پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن، تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی ،ن لیگ کے مولانا فضل الرحمان اور امیر مقام کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے جبکہ صدارتی امیدوارعمران احمد کے کاغذات نامزدگی مستردکر دیئے گئے ،عمران احمدکے تائید اورتجویزکنندگان پیش نہ ہونے پر کاغذات مسترد کئے گئے۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے میرافضل،ہلال رحمان،امجدآفریدی اورمحمداشفاق کے کاغذات بھی مستردکر دیئے۔واضح رہے صدارتی انتخاب کے لیے امیدواروں کے جمع کروائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی جس کے بعدتحریک انصاف کے امیدوارعارف علوی کے نامزدگی فارم منظور کرلیے گئے۔چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی۔جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے عارف علوی کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیتے ہوئے منظور کرلیے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ میرے کاغذات نامزدگی منظورہوگئے ہیں ،صدارتی امیدوار کی نامزدگی پروزیراعظم اورپارٹی کامشکورہوں امید ہے ہم صدارتی انتخاب بہت بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔واضح رہے کہ صدارتی امیدواروں میں تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی، پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں کے امیدوار مولانا فضل الرحمان کے نام شامل ہیں۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کی جانب سے نامزد صدارتی امیدوار اعتزاز احسن نے امید ظاہر کی ہے کہ مولانا فضل الرحمان ان کے حق میں صدارتی امیدوار کی دوڑ سے دستبردار ہوجائیں گے۔الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن ذاتی دوست ہیں، ان کا احترام کرتاہوں، امید ہے کہ وہ میرے حق میں صدارتی امیدوار کی دوڑ سے دستبردار ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سب جماعتوں سے ہمیں ووٹ کی توقع ہے کیونکہ یہ ضمیر کاووٹ ہے اور سیکرٹ بیلٹ ضمیر کا ووٹ ہوتا ہے۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 63 اے اراکین اسمبلی کو پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کا پابند کرتا ہے اور یہ وقت انصاف کا ہے، پی ٹی آئی کو امیدواروں کے درمیان بھی انصاف کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صدارت کے لیے موزوں کون ہے اس کا فیصلہ ووٹر کو کرنا ہے تاہم امید ہے کہ پی ٹی آئی کے کئی ارکان مجھے بھی ووٹ دیں گے۔اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ صدارتی امیدوار کے لیے میرا نام ہونا میری پارٹی کا احسان ہے۔واضح رہے کہ آج چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کررہے ہیں، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی پیش ہوئے۔