counter easy hit

صف اول کے صحافی کی خبر آپ کی آنکھیں نم کر ڈالے گی

The news of the Safi-e-Azam's newspaper will cover your eyes

لاہور (ویب ڈیسک) صاحبِ استطاعت افراد پر ہمارا دین یہ ذمہ داری عائد کرتا ہے وہ غرباء، مساکین اور بے آسرا افراد کی مدد کے لیے زکوٰۃ و صدقات ادا کریں، ایسا کرنے والے کے لیے نہ صرف آخرت میں بڑے اجر کا وعدہ ہے بلکہ دنیا میں بھی اُن کے مال میں برکت ہوتی ہے نامور کالم نگار انصار عباسی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور یہ عمل زندگی میں آنے والے مصائب اور تکالیف سے بچنے کا بھی ذریعہ بنتا ہے۔ اسلام پیسے والوں کو تعلیم دیتا ہے کہ وہ اپنے قریبی رشتہ داروں، جاننے والوں، ساتھ کام کرنے والوں اور ملازمین وغیرہ میں شامل مستحق افراد کی مدد کریں، غرباء و مساکین کو کھانا کھلائیں، غلاموں کو آزاد کروائیں، مریضوں کا علاج اور یتیموں کے سر پر دستِ شفقت رکھیں، اُن کی تعلیم و تربیت میں حصہ ڈالیں، پانی کی فراہمی، مسجد و مدرسہ کی تعمیر جیسے دوسرے بہت سے صدقۂ جاریہ کے کاموں میں اپنا حصہ ڈالیں۔3دسمبر 2018ء کو میں نےجنگ میں شائع ہونے والے اپنے کالم ’’آئیں ملیں کچھ اچھے اور بڑے لوگوں سے‘‘ میں اسلام آباد کے علاقے گولڑہ میں قائم یتیم بچیوں کے لیے قائم ’’ہمارا گھر‘‘ کا تعارف کروایا تھا۔ ان بے سہارا اور یتیم بچیوں کی دیکھ بھال کے لیے ’’ہمارا گھر‘‘ کے منتظم طارق ستی کی طرف سے پیغام ملا کہ مالی مشکلات کی وجہ سے رمضان المبارک کے موقع پر ایک بار پھر کالم کے ذریعے قارئین سے مدد کی اپیل کی جائے تاکہ یتیم بچیوں کی دیکھ بھال، کھانے پینے اور پڑھائی پر اُٹھنے والے اخراجات کو پورا کیا جا سکے۔ طارق صاحب اور اُن کی اہلیہ نے 2005ء کے زلزلہ میں بچ جانے والی تین یتیم بچیوں کو اپنے گھر میں رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بعد میں ایسی اور بھی یتیم اور بے سہارا بچیاں اُن کے پاس آ گئیں کیونکہ اُن کا خیال رکھنے والا کوئی نہ تھا۔ جب بچیاں زیادہ ہونے لگیں تو علاقہ میں ایک گھر کرائے پر لے کر ’’اپنا گھر‘‘ کی بنیاد رکھی اور اب طارق صاحب اپنی اہلیہ کے ہمراہ ماشاء اللہ 80یتیم بچیوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ ان کی اپنی تین بیٹیاں ہیں لیکن کوئی پوچھے تو کہتے ہیں کہ ہماری تین نہیں 80بیٹیاں ہیں اور یہ بچیاں بھی اُن کو ماما پاپا کہہ کر پکارتی ہیں۔ میری مخیر حضرات سے درخواست ہیں کہ ان 80یتیم بچیوں کی دیکھ بھال کے لیے اُن کے ماما پاپا کی مدد کریں۔ اپنی تسلی کے لیے خود جا کر ’’اپنا گھر‘‘ کو دیکھیں اور اگر مطمئن ہوں تو ان یتیم اور بے سہارا بچیوں کے سر پر ہاتھ ضرور رکھیں۔ معلومات یا مدد کے لیے طارق ستی صاحب سے اُن کے موبائل نمبر 03217928888پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website