ممبئی (شوبز ڈیسک) گزشتہ کچھ روز سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ سوناکشی سنہا ایک مسلمان لڑکے کو دل دے بیٹھی ہیں، اس مسلمان نوجوان کا نام ظہیر اقبال ہے اور جلد دونوں شادی کرنے والے ہیں ، تاہم اب اس حوالے سے آنے والی تازہ ترین خبر نے مداحوں کو مزید الجھن میں ڈال دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کے سوناکشی سنہا نے اپنے اور ظہیر اقبال کے درمیان تعلقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دونوں کے درمیان محبت کا رشتہ نہیں ہے، اس حوالے سے مقامی، بین الاقوامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر جو پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے وہ بالکل بے بنیاد ہے، یہ افواہ بھی غلط پھیلائی جا رہی ہے کہ میرے اور ظہیر اقبال کے درمیان رشتہ بنوانے میں سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
خیال رہے کہ ظہیر اقبال کے بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کے ساتھ قربتیں بڑھتی جا رہی ہیں، اور وہ اپنی نئی آنے والی فلم نوت بک کی ریلیز سے قبل ہی دونوں اچھے دوست بن چکے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ سوناکشی سنہا مسلمان اداکار ظہیر اقبال کو دل دے بیٹھی ہیں اور دونوں ہی جلد شادی کے بندھن میں بند جائیں گے، اس حوالے سے ان دونوں میں جو رشہ ہے اس کو قائم کرنے میں سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ، تاہم اب ان خبروں کی سوناکشی سنہا کی جانب سے تردید کر دی گئی ہے لیکن ظہیر اقبال کا کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔