ایک ماہ قبل 8 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان نے اپنے نشریاتی خطاب میں بیرون ممالک خصوصاً یورپ اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے فی کس ہزار ڈالرز عطیات دینے کی اپیل کی تھی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اس حوالے سے خصوصی فنڈ میں اب تک 4 ارب 65 کروڑ 30 لاکھ روپے (سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق 4 ارب 69 کروڑ 30 لاکھ روپے) جمع کرائے جا چکے ہی جس میں سے پاکستانی تارکین وطن نے 4 کروڑ 5 لاکھ 99 ہزار روپے اور مقامی پاکستانیوں نے 4 ارب 24 کروڑ 70 لاکھ روپے حصہ ڈالا۔اسٹیٹ بینک نے اپنی ویب سائٹ پر غیر ملکی کرنسیوں میں عطیات کا ذکر نہیں کیا ہے۔