counter easy hit

خبر سب کا دل خوش کر دے گی

لاہور (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملے کے دور ان حملہ آور کو روک کرجام شہادت نوش کر نے والے نعیم راشد کو بہادر ی پر تمغہ شجاعت سے نواز نے کی تقریب ہفتہ کو کرائسٹ چرچ کے ٹمپلٹن ہال میں منعقد ہوگی جس میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر عبد المالک اور نیوزی لینڈ کے حکام شرکت کرینگے ، اس موقع پر بیوہ نعیم راشد کو تمغہ شجاعت سے نواز ا جائیگا . تفصیلات کے مطابق پندرہ مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جمعہ کی نماز کے موقع پر النور مسجد میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے دور ان پاکستان کے نعیم راشد نے شدید زخمی ہونے کے بعد حملہ کو آور کو آگے جانے سے روک کر کئی جانیں بچائیں اور جام شہادت نوش کیا، یاد رہے کہ کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے دہشتگرد حملے میں دوسروں کی جان بچاتے ہوئے پاکستانی شہری نعیم ارشد نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ ان کی لازوال قربانی پر بین الاقوامی میڈیا بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا اور انھیں ہیرو قرار دیا ہے۔ نعیم کے ایک عزیز نے میڈیا کو بتایا کہ وہ بہت ہی نفیس انسان تھے، وہ نیوزی لینڈ میں پی ایچ ڈی کر رہے تھے۔نعیم ارشد اپنے بیٹے کے ہمراہ نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد گئے تھے، دوران فائرنگ حملہ آور کو قابو کرنے کی کوشش کرتے ہوئے زخمی ہوئے، بعد ازاں ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے، حملے میں ان کا بیٹا بھی شہید ہوا تھا، اور اب یہ خبر ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملے کے دور ان حملہ آور کو روک کرجام شہادت نوش کر نے والے نعیم راشد کو بہادر ی پر تمغہ شجاعت سے نواز نے کی اعلی شان تقریب ہفتہ کو کرائسٹ چرچ کے ٹمپلٹن ہال میں منعقد ہوگی

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website