counter easy hit

وتعز من تشاء وتذل من تشاء ۔۔۔۔ عمران خان کا دورہ سعودی عرب ، جدہ کی سڑکوں کو کس چیز سے سجا دیا گیا ؟ پاکستانیوں کے سر فخر بلند کر دینے والی خبر آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں ان کی آمد سے قبل سعودی حکومت نے جدہ کی شاہراہوں کو پاکستان کے جھنڈوں سے سجا دیا ۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانروا شاہ سلمان عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں،

وزیر اعظم پاکستان قیام کے دوران سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد سے بھی ملاقات کریں گے۔سعودی فرمانروا وزیر اعظم کے اعزاز میں شاہی محل میں ضیافت بھی دیں گے، وزیراعظم سعودی عرب میں قیام کے دوران روضہ رسول اللہ پر حاضری بھی دیں گے اور عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کی آمد سے جدہ کی شاہراہوں کو پاکستان کے جھنڈوں سے سجا دیا گیا ،سعودی حکومت کی جانب سے تاریخ میں پہلی مرتبہ جدہ کی اہم شاہراہوں چوراہوں پر پاکستانی اور سعودی پرچم لہرا دیئے گئے ہیں۔وزیراعظم کیساتھ وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی،اسد عمر، فواد چودھری اور مشیر عبدالرزاق داﺅد بھی ہمراہ ہیں۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے، وزیراعظم سعودی عرب کےبعد ابوظہبی کا دورہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، رزاق داؤد اور وزیر اطلاعات فوادچوہدری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔دو روزہ سرکاری دورے میں وہ سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گےجبکہ سعودی فرمانروا وزیراعظم کے اعزاز میں شاہی محل میں ضیافت بھی دیں گے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ جانے والے وزرا اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیراعظم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔دورے کے دوران مدینہ منورہ میں زیارت اور عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔وزیراعظم بدھ کی شام وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات پہنچیں گے، جہاں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد وزیراعظم کا ایئرپورٹ پراستقبال کریں گے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا کل پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کا امکان ہے، ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا کل دبئی میں ہوگا۔واضح رہے کہ وزیراعظم سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے بھی دورے کی دعوت دی تھی۔ذرائع کے مطابق اقتصادی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان کا دورہ غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ ان کے دورے کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا بھی امکان ہے۔یال رہے واضح رہے کہ 7 ستمبر کو سعودی وزیراطلاعات عواد بن صالح اور دیگر پرمشتمل وفد پاکستان پہنچا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے سعودی وزیراطلاعات سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں پاک سعودی عرب تعلقات سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال کیا جبکہ دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی خدمات پربھی بات چیت کی گئیاس موقع پر سعودی وزیراطلاعات عواد بن صالح نے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں ان کی آمد سے قبل سعودی حکومت نے جدہ کی شاہراہوں کو پاکستان کے جھنڈوں سے سجا دیا ۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانروا شاہ سلمان عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں،وزیر اعظم پاکستان قیام کے دوران سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد سے بھی ملاقات کریں گے۔سعودی فرمانروا وزیر اعظم کے اعزاز میں شاہی محل میں ضیافت بھی دیں گے، وزیراعظم سعودی عرب میں قیام کے دوران روضہ رسول اللہ پر حاضری بھی دیں گے اور عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کی آمد سے جدہ کی شاہراہوں کو پاکستان کے جھنڈوں سے سجا دیا گیا ،سعودی حکومت کی جانب سے تاریخ میں پہلی مرتبہ جدہ کی اہم شاہراہوں چوراہوں پر پاکستانی اور سعودی پرچم لہرا دیئے گئے ہیں۔وزیراعظم کیساتھ وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی،اسد عمر، فواد چودھری اور مشیر عبدالرزاق داﺅد بھی ہمراہ ہیں۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے، وزیراعظم سعودی عرب کےبعد ابوظہبی کا دورہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، رزاق داؤد اور وزیر اطلاعات فوادچوہدری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔دو روزہ سرکاری دورے میں وہ سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے

جبکہ سعودی فرمانروا وزیراعظم کے اعزاز میں شاہی محل میں ضیافت بھی دیں گے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ جانے والے وزرا اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیراعظم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔دورے کے دوران مدینہ منورہ میں زیارت اور عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔وزیراعظم بدھ کی شام وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات پہنچیں گے، جہاں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد وزیراعظم کا ایئرپورٹ پراستقبال کریں گے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا کل پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کا امکان ہے، ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا کل دبئی میں ہوگا۔واضح رہے کہ وزیراعظم سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے بھی دورے کی دعوت دی تھی۔ذرائع کے مطابق اقتصادی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان کا دورہ غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ ان کے دورے کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا بھی امکان ہے۔یال رہے واضح رہے کہ 7 ستمبر کو سعودی وزیراطلاعات عواد بن صالح اور دیگر پرمشتمل وفد پاکستان پہنچا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے سعودی وزیراطلاعات سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں پاک سعودی عرب تعلقات سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال کیا جبکہ دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی خدمات پربھی بات چیت کی گئیاس موقع پر سعودی وزیراطلاعات عواد بن صالح نے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔