ملک بھر میں انتخابی عمل کا اگلا مرحلہ شروع ہوگیا ۔اس مرحلے میں کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت جاری ہے۔ ملک بھر میں ہائی کورٹ کے ججز پر مشتمل 21ٹریبونلز نے کام شروع کردیا ہے ،این اے 53اسلام آباد سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا ہے جس کی سماعت کل ہوگی لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹربیونل میں پیپلز پارٹی کی نرگس فیض ملک اور پی ٹی آئی کی عابدہ راجا کی اپیلیں مسترد ،اپیلٹ ٹریبونل راولپنڈی بینچ میں این اے67جہلم سےپی ٹی آئی کے فواد چوہدری کےکاغذات نامزدگی کی منظوری کےخلاف اپیل خارج ،ٹریبونلز 27 جون تک اپیلوں پر فیصلےکریں گے۔