counter easy hit

این ایف سی ایوارڈ؛ پختونخوا حکومت صدر اور سپریم کورٹ سے رجوع کریگی

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے آٹھویں قومی مالیاتی ایوارڈ (این ایف سی) کے عدم اجرا پر صدر مملکت سے رابطہ کرنے اورسپریم کورٹ سے رجوع کرنیکی حکمت عملی وضع کرلی۔

The NFC Award; Pakhtunkhwa government will approach to the President and Supreme Court

The NFC Award; Pakhtunkhwa government will approach to the President and Supreme Court

صوبائی وزیر خزانہ مظفرسیدایڈووکیٹ نے پختونخوا کے ممبر این ایف سی پروفیسر ابراہیم کے ہمراہ سول سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جلداسلام آباد میں چاروں صوبائی وزراء خزانہ کا اجلاس بلایا جا رہا ہے جس میں سیکریٹری خزانہ بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں آٹھویں ایوارڈ کے فوری اجرا کیلیے صدر مملکت سے مشترکہ طور پررابطہ کرنیکا معاملہ زیر غور لایا جائیگا، صدر کی خاموشی پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائیگا جس کیلیے قانونی ماہرین کیساتھ مشاورت جاری ہے،مرکز کا ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے۔ ادھرپشاورمیں قومی مالیاتی کمیشن کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا پختونخوا حکومت اپنے صوبے کے حقوق اور بقایا جات کے حصول کیلیے جدوجہد تیزکررہی ہے، ناانصافی برداشت نہیں کرینگے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website