اسلام آباد (ویب ڈیسک) ن لیگ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی افتخارالحسن نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کو ’بدکردار‘ عورت قرار دے دیاہے۔ افتخار الحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میرٹ کی بات کرتی ہے لیکن خود انہوں نے فواد چوہدری کو ہٹا کر عہدہ اس عورت کو دے دیا جس کا کردار بھی اچھا نہیں ہے اور جو ہزاروں ووٹوں سے ہاری ہے۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ان الفاظ کو حزف کرنے کا حکم دیا جس پر نورالحسن نے کہا کہ کوئی بات نہیں ہے ۔ ایوان میں موجود خواتین نے اس بات پر احتجاج کرنا شروع کیا تو انہوں نے کہا کہ چھوڑیں آپ بیٹھے رہیں۔ جب خواتین اراکینِ اسمبلی نے ان کے خلاف نعرے بازی کی تو رہنما ن لیگ نورالحسن نے کہا کہ میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔خواتین اراکین نے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تو انہوں نے معافی نہیں مانگی البتہ انہوں نے کہا کہ میں دو بار اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔ افتخار الحسن کا کہنا تھا کہ حکومت نے فواد چوہدری کو ہٹا کر عہدہ اس عورت کو دے دیا جس کا کردار بھی اچھا نہیں ہے۔خواتین اراکین کے احتجاج پر انہوں نے کہا کہ ’وہ اچھے کرادار کی خاتون تھیں لیکن وہ 50ہزار ووٹوں سے ہاریں اور انہیں پھر بھی عہدہ دے دیا گیا اور فواد چوہدری کو کھڈے لائن لگا دیا گیا‘۔ خواتن اراکین نے انہیں بات نہیں کرنے دی اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جس پر انہوں نے کہا کہ معذرت ہی تو کی ہے۔ ۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ان الفاظ کو حزف کرنے کا حکم دیا جس پر نورالحسن نے کہا کہ کوئی بات نہیں ہے ۔اب آپ بیٹھ جائیں۔ لیگی رہنما افتخارالحسن نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کو ’بدکردار‘ عورت قرار دے دیا، ویڈیو سامنے آگئی