counter easy hit

نواز شریف کی نااہلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

 اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کا نوٹی فکیشن ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

The notification of Nawaz Sharif's disqualification challenge in the Islamabad High Court

The notification of Nawaz Sharif’s disqualification challenge in the Islamabad High Court

شہری شاہد اورکزئی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق 28جولائی کو جاری کئے گئے الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کو چیلنج کیا ہے اور اس درخواست میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کسی فریق نے ایف زیڈ ای کمپنی کی تنخواہ کی بنیاد پر نواز شریف کی ناہلی کی درخواست نہیں کی تھی اور آئین کے تحت سپریم کورٹ آرٹیکل 184/3 کی درخواست میں ایسا فیصلہ جاری کرنے کی مجاز نہیں جس کی استدعا نہ کی گئی ہو۔ آئین ملک کے وزیراعظم کی برطرفی کی حمایت نہیں کرتا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر نواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا جو عوامی نمائندگی ایکٹ کے تقاضوں کے مطابق نہیں، اس لیے الیکشن کمیشن کا اعلامیہ معطل اور انتخابی عمل روکا جائے۔ واضح رہے کہ 28 جولائی کو سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی عدالتی فیصلے کی رو سے نواز شریف کی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website