واشنگٹن……..امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ایران نے وعدے پورے کیے، تو جوہری معاہدے پر جلد عمل درآمد شروع ہو گا۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے گزشتہ سال اپنی سفارتی کامیابیاں بھی بیان کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ٹیلیفون پر گفتگو میں یقین دہانی کرا دی ہے کہ تہران جوہری معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اپنی ذمہ داریاں جلد پوری کرے گا۔امریکا بھی مقررہ دن سے قبل جوہری معاہدے پر عمل درآمد کی تیاریوں میں مصروف ہے، تا ہم ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی ایران کے میزائل اور خطے میں دیگر سرگرمیوں پر کڑی نظر ہے۔ جان کیری نے مزیدکہا کہ جوہری تجربے پر شمالی کوریا کے خلاف اقدامات کے لیے امریکا چین کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔