وسطی امریکا میں تباہی مچانے والے سمندری طوفان ’نیٹ‘ سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی جب کہ متعدد افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔
سمندری طوفان نیٹ کا رخ میکسیکو کے کیریبیئن ریزورٹس اور امریکی گلف کوسٹ کی جانب ہے اور طوفان کی شدت کیٹیگری ون تک ہونے تک ہونے کا امکان ہے۔ نیشنل ہری کین سینٹر کے مطابق طوفان کے باعث پیر تک ریاست ہنڈراس، نیکاراگوا،مشرقی یوکیٹن اور مغربی کیوبا میں 2 سے 4انچ اور امریکی گلف کوسٹ میں 3 سے 6انچ تک بارشیں متوقع ہیں جس کے باعث مختلف ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔