counter easy hit

پشاور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی

پشاور: شہر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے کے بعد صوبائی حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

The number of dengue patients in Peshawar has exceeded upto 800

The number of dengue patients in Peshawar has exceeded upto 800

خیبرپختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈینگی نے ایک بار پھر وار شروع کردیئے ہیں اور علاقہ تہکال، پشتہ خرہ، سفید ڈھیری سمیت 5 یونین کونسلز میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 800 سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ ڈینگی وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے بعد صوبائی حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جب کہ شہر کے تمام بڑے اسپتالوں میں خصوصی سینٹر قائم کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے پی کے مطابق ڈینگی کے حوالے سے اب تک 4 ہزار 9 سو افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے اور ڈینگی وائرس میں اضافے کے بعد آج پنجاب سے ڈاکٹروں کی ٹیمیں پشاور پہنچ رہی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website