counter easy hit

یورپ میں مسلمانوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، امریکی پیش گوئی

ایک امریکی تھنک ٹينک نے پیش گوئی کی ہے کہ یورپ ميں مسلمانوں کی تعداد مستقبل ميں بڑھے گی۔

The number of Muslims growing in Europe, American predictionsہجرت کو شامل کیےبغیر ہی امکان ہے کہ یورپ کی مجموعی آبادی ميں اس صدی کے وسط تک مسلمانوں کی شرح 7 اعشاریہ 4 فیصد ہو جائے گی۔ امریکا کے معتبر ريسرچ سينٹر’پيو‘ کی ايک تازہ تحقیق کے مطابق یورپ ميں مسلمانوں کی آبادی ميں اضافے کی پیش گوئی آبادی میں معمول کے اضافے، مہاجرين کی آمد اور اعلیٰ تعليم اور ملازمت کے لیےہونے والی اميگریشن کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

Muslims_L2

تحقیق کے مطابق اگر یورپ کی طرف ہونے والی غيرقانونی ہجرت فوری طور پر رک جائے تو پھر بھی مسلمانوں کی آبادی ميں اضافے کا امکان ہے اور یہ سن 2050 تک ی7 اعشاریہ 4 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ یورپ ميں 2016ء ميں مسلمانوں کی تعداد کل آبادی کا 4اعشاریہ 9 فیصد بنتی تھی۔ بالخصوص جرمنی پر نظر ڈالی جائے تو يہاں پچھلے سال مسلمانوں کی شرح 6فیصد تھی جو سن 2050 تک 9 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔