پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئی بی چیف4 دن لندن میں کیا کررہے تھے؟، کیاآئی بی چیف نااہل وزیراعظم سےملنےگئےتھے؟
عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئی بی چیف ریاست کا نمائندہ ہے شریف خاندان کا نہیں۔ آئی بی چیف نواز شریف کے لئے سہولت کار کا کردار ادا کررہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ آئی بی چیف ایسا ماحول بنارہے ہیں جس سے اراکین اسمبلی نواز شریف کیساتھ جڑے رہیں،اس طرح کے اقدامات سے مافیا تمام قوانین اور جمہوری روایات کو توڑ رہا ہے۔