اسلام آباد(ایس ایم حسنین) بھارت نئی جارحیت کا جواز پیش کر کے فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔یہ بات وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنطیم کے رابطہ گروپ کے غیر رسمی اجلاس میں کہی۔اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب اور آذر بائیجان کے نمائندوں نے شرکت کی۔نیویارک میں او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی درخواست پر ہوا۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا پیغام پہنچایا۔اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی ابترصورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اورمقبوضہ جموں کشمیر میں تازہ کارروائیوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نے جارحیت کے ساتھ پاکستان کے خلاف بیان بازی تیز کر دی ہے اور بھارت نئی جارحیت کا جواز پیش کرکے فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات سے علاقائی امن وسلامتی کو شدید خطرہ ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی فوجی محاصرے کو فوری اٹھائے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت وادی میں مواصلات اور نقل و حرکت کی پابندیاں ختم کرے۔پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا کہ آرایس ایس، بی جے پی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کر دی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں اردو زبان کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔
اوآئی سی رابطہ گروپ نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ا اظہار کیا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، سیکورٹی کونسل اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سے صورتحال کیخلاف فوری طور پرفوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ اوآئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں ممبر ممالک نے مقبوضہ کشمیر میں لاگو نئے ڈومیسائل قانون کو فوری کالعدم قرار دینے اور آفسپا اور ایس پی اے جیسے گھنائونے قوانین ہٹانے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ملٹری اور سویلین افراد کی انکوائری کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اسلامی تعاون تنظیم اور عالمی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کیلئے علاقے میں رسائی دی جائے۔ اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم کے مسئلہ کشمیر پراصولی موقف کا اعادہ کیا گیا ۔ رابطہ گروپ کے تمام ممبر ممالک نے مقبوضہ جموں کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی طرف سے بنیادی انسانی حقوق کی لگاتار خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا بھی اظہار کیا۔ او آئی سی رابطہ گروپ کے ارکان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے بھارت پر دباؤ ڈالیں اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کو عملی جامہ پہنایا جائے۔
On the request of the Foreign Minister of Pakistan @SMQureshiPTI
, the Members of the #OIC Contact Group on Jammu and Kashmir met for an informal meeting in New York to discuss the worsening human rights situation in Indian Illegally Occupied Jammu and Kashmir (#IIOJK)1/1
The (OIC) Contact Group on IIOJK met in New York on Sunday and voiced “deep concern” over the continued human rights violations by India in IIOJK, & called on UN Secretary-General, the Security Council & UN Human Rights to take action.