ابوجا: نائیجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے اپنی ہی اہلیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ ان کی بیوی کا تعلق كس پارٹی سے ہے لیكن ان کی بیوی کی جگہ صرف باورچی خانہ ہے۔
نائیجیرین صدر محمدو بوہاری نے اہلیہ عائشہ بوہاری کی جانب سے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب کچھ اس طرح سے دیتے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ میری بیوی کا تعلق كس پارٹی سے ہے لیكن اتنا جانتا ہوں کہ میری بیوی کی جگہ صرف باورچی خانہ، رہائش کا کمرہ اور دوسرا کمرہ ہے۔ نائیجیرین صدر کہ اس بیان کے بعد سماجی رابطے کی سائٹس پر انہیں لوگوں کی جانب سے کافی تنقید کا نشانا بنایا گیا ہے۔
واضح رہے چند روز قبل نائیجیرین صدر محمدو بوہاری کی اہلیہ عائشہ بوہاری نے ایک انٹرویو میں اپنے شوہر اور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے شوہر کو حکومت کے چند لوگوںنے یرغمال بنالیا ہے لہذا اگر محمدو بوہاری نے حكومت پر گرفت مظبوط نہ کی تو آئندہ انتخاباتمیں اپنے شوہر کی حمایت نہیں كروں گی۔