کراچی (ویب ڈیسک)ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے کہاہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن سے شہر میں جرائم بڑھنے کا خدشہ ہے، حکومتی اداروں کی جانب سے ایک ہی زمین کی باربار فروخت کی وجہ سے زمین پر قبضے کی شکایات موصول ہوتی ہیں ۔ڈی آئی جی ایسٹ عامر فارقی ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے آفس پہنچے اور بلڈرز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن سے بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے جس کے سبب جرائم بڑھنے کا خدشہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اداروں کی جانب سے ایک ہی زمین کی باربار فروخت کی وجہ سے زمین پر قبضے کی شکایات موصول ہوتی ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔اس موقع پر چئیرمین آباد حسن بخشی کا کہنا تھا کہ پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اقدامات اور قربانیوں کی وجہ سے شہر میں امن و امن کی فضاء قائم ہوئی، جس کے لئے محکمہ پولیس کے شکرگزار ہیں.