counter easy hit

آپریشن ضرب عضب نے ملک میں امن و ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی ، سربراہ پاک فوج

The operation laid the foundations for peace and development in the country, the army chief

The operation laid the foundations for peace and development in the country, the army chief

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ نوجوان پاکستان ایک عظیم قوم اور ہماری افرادی قوت ہی اصل اثاثہ ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔ سربراہ پاک فوج نے پرانی یادیں تازہ کرنے کےلئے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور اپنے مادر علمی میں اساتذہ اور طلبا سے بات چیت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے اسکالرز ، سائنسدان ، فن کار اور دانشور پیدا کئے اور یونیورسٹی کے طلبا نے اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ نوجوان اللہ پر ایمان رکھتے ہوئے عزت اور وقار بنانے کی کوشش کریں اور اگر تھری سیز( کریکٹر، کرج، اور کمپی ٹینس) پر عمل کریں تو ملک کو نئی بلندیوں تک لے جانے کےلئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب نے ملک میں امن و ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے پاکستانیقوم ایک عظیم قوم ہے اور افرادی قوت ہی ہمارا اثاثہ ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website