پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک کے مخالفین جان لیں ،یہ منصوبہ رکنے والا نہیں ،میٹروٹرین منصوبہ لاہور یا پنجاب کا نہیں ،پورے پاکستان کا ہے ۔
وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے چین کے قومی دن کی سالگرہ پر چینی قیادت اور عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سب سے پہلے چین کو آزاد اور خودمختار ملک تسلیم کیا، دونوں ملک عالمی اموراور امن پسندی پریکساں مؤقف رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام چین کے46 ارب ڈالر کے اقتصادی پیکیج کو کبھی فراموش نہیں کریںگے،سی پیک منصوبے پاکستان اور خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گے،مخالفین جان لیں کہ سی پیک منصوبہ کبھی نہیں رکے گا ،اس کے تحت ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رہے گا۔
شہباز شریف کاکہنا تھا کہ میٹروٹرین لاہور یا پنجاب کا نہیں ،پورے پاکستان کا منصوبہ ہے ۔