اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف سے ملنے کوٹ لکھپت جیل پہنچے جہاں ان کے استقبال کیلئے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی،اسی دوران شہبازشریف کی گاڑیسے معذور (ن) لیگی کارکن کی ٹکر ہوئی جس سے لیگی کارکن کا پاؤں شدید زخمی ہوگیا, لیگی کارکن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف حکومتی اقدام پر برہم ہوئے اور نواز شریف سے ملاقات پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فسطائی سوچ رکھنے والی حکومت کچھ بھی کرلےبجٹ منظور نہیں کرنے دینگے۔