لاہور: نواز شریف کی گھن گرج، مریم نواز نہال، کہتی ہیں آج ثابت ہو گیا کہ پارٹی نواز شریف کے پیچھے متحد ہو کر کھڑی ہے، نواز شریف کے مخالف ان کے چاہنے والوں کے سامنے بے بس ہیں۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف کے صدر بننے سے خوفزدہ لوگوں کا (ن) لیگ سے کوئی تعلق نہیں، ن لیگ کے معاملات میں دخل اندازی کرنیوالے اپنی پارٹی پر توجہ دیں۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ ن لیگ میں دخل اندازی کرنیوالے اپنی جماعت کو عوامی جماعت بنا کر دکھائیں، نواز شریف کو نکالنے کیلئے جمہوری آئین کو ڈکٹیٹر کا آئین بنایا گیا اور اب ڈکٹیٹر کی بنائی ہوئی ایک شق ختم کرنے پر شور مچایا جا رہا ہے۔