اسلام آباد: ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو سوشل میڈیا پر موجود گستاخانہ مواد پھیلانے کے ایجنڈے پر کام کرنے والی این جی اوز کی نشاندہی کا حکم دیا ہے۔
The order to indicate the to spreading insignificant material on social media
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر سے متعلق مقدمے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلہ 116 صفحات پر مشتمل، اردو میں تحریر کیا گیا ہے اور اس میں قرآنی آیات، احادیث، عدالتی نظیروں کا بھی حوالہ موجود ہے۔ عدالت نے فیصلے کی نقول تمام متعلقہ اداروں کو بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ میں عمل درآمد رپورٹ طلب کی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں پی ٹی اے کو گستاخانہ مواد کی انٹرنیٹ پرنشاندہی ، اس کوروکنے کے لیے مربوط نظام وضع کرنے اورگستاخانہ مواد پھیلانے کے ایجنڈے پرکام کرنے والی این جی اوز کی نشاندہی کا حکم دیا ہے۔