اسلام آباد: ایف آئی اے نے حج کے نام پر فراڈ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

The owners of travel agencies arrested millions of fraudulent in the name of Hajj
اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں ایف آئی اے نے حج کے نام پر فراڈ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے صبا اورہاشمی ٹریول ایجنسیوں کے دفاتر پر چھاپے مارے جس کے نتیجے دونوں ایجنسیوں کے مالکان گرفتارکرلیے گئے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں محمد اجمل اور ناصر عباس شامل ہیں، جنہوں نے 108 حاجیوں سے بغیرکسی کوٹے کے کروڑوں روپے وصول کئے تھے۔ واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھرسے بھی حج کے نام پر فراڈ کرنے والے متعدد ٹریول ایجنسیوں کے مالکان کوگرفتارکیا جاچکا ہے جب کہ کروڑوں روپے بٹورنے پران کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جاچکے ہیں۔








