لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)محکمہ پی ڈبلیوڈی اور ٹی ایم اے نے شہریان لالہ موسیٰ کے 80لاکھ کو ڈبودیا،واٹرفلٹریشن پالانٹ تاھال چالونہ ہوسکے،عوام واٹرسپلائی کا گندہ پانی استعما ل کرنے اور واٹرسپلائی ٹربائنوں سے ڈائریکٹ پانی بھرنے پرمجبورہوگئے،سابقہ دورحکومت میں محکمہ پی ڈبلیوڈی نے لالہ موسیٰ کے مختلف مقامات پر8واٹرفلٹریشن نصب کئے اورانہیں مکمل کئے بغیرہی ٹی ایم اے کے حوالے کردیا،اس دوران واٹرفلٹریشن پلانٹس سے مختلف اشیاء بھی چوری کرلی گئیں،سابق ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کھاریاں نے واٹرفلٹریشن پلانٹس کو عوام کیلئے کارآمدبنانے اور انہیں شروع کرنے کیلئے جنگلے لگواکرتالے بھی لگوائے ،شہریوں نے واٹرفلٹریشن پلانٹس کے نام پر 80لاکھ روپے پانی میں بہادینے پرشدیدغم وغصہ کا اظہارکرتے ہوئے اے سی کھاریاں سے مطالبہ کیاہے کہ غیرمکمل واٹرفلٹریشن پلانٹس ہینڈاوورکرنے پر ٹی ایم اے حکام کیخلاف بھی کاروائی کی جائے۔