لاہور: (یس اردو نیوز ) ڈیرہ اسماعیل خان سے برہان تک نئے روٹ پر کام جاری ہے، سی پیک پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا دنیا کامران خان کے ساتھ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مغربی روٹ پر ترجیحی بنیادوں پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ باجوڑ سے جنڈولہ روڈ پر بھی جلد کام شروع ہو گا۔ گوادر کو کوئٹہ سے ملانے کیلئے روٹ پر بھی کام جاری ہے۔ کوئٹہ سے افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی حاصل ہو گی