counter easy hit

پختون قبیلے کا جواب بھی سامنے آ گیا

نیویارک (ویب ڈیسک )اوورسیز میں بسنے والے پشتونوں نے پاک فوج کے پیچھے کھڑے ہونے کااعلان کردیا۔ امریکہ میں مقیم پشتونوں نے میجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس کو ملکی بقا کی ضامن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکہ میں بسنے والے پشتون پاکستان جا کر پاک فوج کے حق میں ریلیاں منعقد کرینگے اوورسیز میں بسنے والے پشتون اپنی فوج کے پیچھے کھڑے ہیں۔ نیویارک سے نسیم خان علی زئی،نعیم خان،راشد خان اور فیصل نواز خان کا کہنا تھا کہ منظور پشتین جیسے ملکی غداروں کو افغانستان یا بھارت چلا جانا چاہیئے اور جو اسکی حمایت کر رہے ہیں عوام کو ان سیاسی سوداگروں کا بائیکاٹ کرنا چاہیئے میری لینڈ ورجینیا سے ارشد خان، مظفر خان ، نیوجرسی سے داور خان کیلیفورنیا سے ممتاز خان، واشنگٹن سیاٹل سے عامر خان، جہانگیر خان اور عمران خان کا کہنا تھا کہ سمجھ سے بالا تر ہے کہ پیپلزپارٹی اور مولانا فضل الرحمٰن بھی منظور پشتین کے ہمنوا بن گئے ہیں امریکہ میں بسنے والے پشتون پاک فوج کے ساتھ ہیں منظور پشتین کو امریکی پشتون عوام نہیں بلکہ بھارتی را فنڈنگ کرتی ہے ۔اس سے قبل خبر یہ تھی کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے پشتون تحفظ موومنٹ کے مالی معاملات پر سوال اٹھاتے ہوئے الزامات عائد کیے ہیں کہ انھیں مختلف مقامات پر احتجاج کے لیے انڈیا کے خفیہ ادارے را اور افغانستان کے خفیہ ادارے این ڈی ایس سے رقوم موصول ہوتی رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کے مالی معاملات پر سکیورٹی اداروں کے کئی سوالات ہیں اور وہ یہ بتائیں کہ ان کے پاس کتنا پیسہ ہے اور کہاں سے آیا ہے؟راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے پشتون تحفظ موومنٹ کے علاوہ پاکستان انڈیا کشیدگی اور دیگر امور پر بات کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website