پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران 1588 پوائنٹس کی کمی رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس 45 ہزار 288 پربند ہوا۔ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 94 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت
The Pakistan Stock Exchange declined 1588 points this week
48 ارب روپے رہی جب کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں کاروباری حجم 46 اور مالیت 42 فیصد کم رہی۔ کاروبار کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 285 ارب روپے سے گھٹ کر 9 ہزار 421 ارب روپے ہوگئی جب کہ بیرونی سرمایہ کاروں نے ہفتے کے دوران 31 لاکھ ڈالرمالیت کے شیئرزفروخت کیے۔