پاکستانی معیشت 2050 تک دنیا کی 16ویں بڑی معیشت بن جائے گی ،تین دہائیوں میں پاکستانی معیشت کا حجم 42 کھرب ڈالر سے تجاوز کرجائے گا ۔
مینجمنٹ کنسلٹنسی نے اپنی رپورٹ ’عالمی معیشت 2050‘ میں آئندہ تین دھائیوں میں عالمی معیشتوں کی بدلتی درجہ بندی کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق2016 میں پاکستان کا جی ڈی پی پرچیزنگ پاور پیرٹی کے تناسب سے 988 ارب ڈالر رہا ۔اس تناسب سے پاکستان 2016 کی 24 ویں بڑی معیشت رہی۔ اسی معیار پر پاکستان کا جی ڈی پی 2030 تک 1868 ارب ڈالر ہوجائے گا جس سے پاکستان دنیا کی 20 ویں بڑی معیشت بن جائے گی۔ جبکہ اسی معیار پر 2050 تک پاکستان کے جی ڈی پی کا حجم 4236 ارب ڈالر ہونے کی توقع کی گئی ہے۔ اس وقت پاکستان دنیا کی سولہویں بڑی معیشت بن جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق 2050 تک پاکستان کی اوسط جی ڈی پی نمو 4.4 فیصد رہے گی جو دنیا کی چوتھی سب سے اچھی نمو رہے گی۔ فی کس آمدنی دو اعشاریہ نو فیصد جبکہ آبادی کی شرح ایک اعشاریہ چار فیصد رہے گی۔