اسلام آباد)ویب ڈیسک( پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت اور جے آئی ٹی کا گٹھ جوڑ نظر آرہا ہے، وزیراعظم کے معاون برائے احتساب شہزاد اکبر ایف آئی اے میں کیا کررہے تھے؟ احتساب کے نام پرانتقامی سیاست پر ہاتھ جوڑ کر کھڑے نہیں ہوں گے،، یہ سب انوکھے لاڈلے ہیں ،، جلد سب منطرپرآئے گا ،، میڈیا سے گفتگو اور سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ایوان آج سونا سونا لگ رہا ہے،حزب اختلاف اپنی قیادت کےٹرائل اوراحتساب عدالتوں میں ہے،ہم انصاف کے سامنے جھکےکھڑے ہیں،، انہوں نے کہا کہ صبح پیپلزپارٹی کیخلاف جےآئی ٹی کی ایک غیرمستندسلائیڈدکھائی دی، کورٹ روم میں سلائیڈ دکھانا پہلے نہیں دیکھا،آصف زرداری کو متنازع کیا جا رہا ہے، پیپلزپارٹی کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے،، شیری رحمان نے کہا کہ وزراء بھی کئی دن سےکہ رہےتھےکہ تاریخی فیصلہ آرہا ہے،احتساب کیلئےحاضر ہیں، پیپلزپارٹی اورحزب اختلاف حاضر ہے، ہم نےعدالتوں میں مستقل جواب دیے ہیں،نیندیں تو ہماری حرام ہوگئی ہیں،، پی پی رہنما نے مزید کہا کہ احتساب صرف ہمارا کیوں؟ آئین توڑنے والے کو استثنا ملتا ہے، احتساب صرف اپوزیشن جماعتوں کا ہورہا ہے، یہ انوکھےلاڈلےکیسےہیں جنہیں آف شور اکاؤنٹ بنا کر استثنا مل جاتےہیں،، شیری رحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ کی کارکردگی ہم نےجمہوریت سےمنسلک کی ہے، ہم ایوان کو بےمعنی نہیں چلنے نہیں دے سکتے، ایوان میں تب تک کاروائی نہیں ہوگی جب تک وہ وزرا جو جےآئی ٹی گئے تھے نا آئیں، کہاں تک پروڈکشن آرڈر لائیں گے،، پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت اور جے آئی ٹی کا گٹھ جوڑ نظر آرہا ہے، وزیراعظم کے معاون برائے احتساب شہزاد اکبر ایف آئی اے میں کیا کررہے تھے؟