counter easy hit

کاغذاتِ نامزدگی کل سے جمع ہوں گے، الیکشن کمیشن

 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کل سے جمع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

The papers will be nominated tomorrow, the Election Commission الیکشن کمیشن نے نیا ترمیم شدہ انتخابی شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی کل پیر سے 9 جون تک جمع کراسکیں گے۔ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کل سے ہی وصول کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی وجہ سے انتخابی عمل دو روز تک تاخیر کا شکار رہا اور یہ دو دن آگے ایڈجسٹ کئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کا عمل 10 سے 14 جون تک اور باقی تمام شیڈول سابقہ حالت میں ہی برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دے دیے تھے۔ الیکشن کمیشن اور اسپیکر اسمبلی ایاز صادق نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی۔

سپریم کورٹ نے آج ہی اپیل منظور کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پارلیمنٹ کے تیار کردہ فارم پر ہی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا حکم جاری کردیا۔ سپریم کورٹ سے اپیل منظور ہونے کے بعد الیکشن کمیشن چھٹی کے دن بھی متحرک نظر آیا اور انتخابی شیڈول میں ترمیم کا کام شروع کر دیا۔