سیاٹل: امریکی شہر سیاٹل کے ایئرپورٹ سے کمرشل طیارے نے بغیر اجازت اڑان بھری تو ایئر پورٹ حکام کے ہوش و ہواس ہی گم ہوگئے جس کے بعد امریکی لڑاکا طیارہ ایف 15 اس کے تعاقب کیلئے نکلے تاہم کچھ ہی دیر بعد مسافر طیارہ ایئر پورٹ سے 25 میل دور جار کر کیٹرون آئی لینڈ میں گر کر تباہ ہو گیا تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہو سکاہے کہ اسے گرایا گیاہے یا پھر یہ کسی تکنیکی خرابی کے باعث خود ہی گر کر تباہ ہواہے ۔
امریکی میڈیا کے مطابق مسافر طیارے شام آٹھ بجے پرواز بھری ،ایئر پورٹ سے چوری ہونے والا طیارہ الاسکا ایئر لائنز کا تھا اور اس حوالے سے رد عمل جاری کرتے ہوئے ایئر لائن نے کہاہے کہ وہ طیارے کی بغیر اجازت اڑانے کے واقعے سے آگاہ ہیں اور طیارہ ایک ملازم نے ہی اڑایا تھا۔اس واقعے کے بعد سیٹائل ایئر پورٹ پر تمام پروازوں کو گراونڈ کر دیا گیا تاہم کچھ دیر کے بعد ایئر پورٹ پر آپریشن کو بحال کر دیا گیا ، امریکی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔
غیرملکی میڈیا کا کہناہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول نے اڑان بھرنے کے بعد پائلٹ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن پائلٹ کی جانب سے آگے سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا اور اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
عینی شاہدین کا کہناہے کہ پائلٹ جہاز کے ساتھ سٹنٹ کر رہا تھا تاہم پولیس کا کہناہے کہ یہ سٹنٹ نہیں کر رہا تھا بلکہ اسے ٹھیک سے جہاز اڑانا نہیں آتا تھا جس کے باعث طیارہ اس سے کنٹرول نہیں ہو رہا تھا ۔شیرف پاول پوسٹر کا کہنا ہے کہ یہ کوئی دہشتگردی کا واقع نہیں تھا یہ بس ایک انجوائے کرنے کیلئے سٹنٹ تھا جس کا انجام انتہائی خوفناک ہوا۔
Some dude stole a plane from #Seatac (Allegedly), did a loop-the-loop, ALMOST crashed into #ChambersBay, then crossed in front of our party, chased by fighter jets and subsequently crashed. Weird times. pic.twitter.com/Ra4LcIhwfU
— bmbdgty (@drbmbdgty) August 11, 2018