اسلام آباد( ویب ڈیسک )پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)عالمی درجہ بندی میں دنیا کی بدترین سروسز دینے والا ادارہ بن گیا اور عالمی سطح پر بدترین کمپنیوں میں سب سے آخر میں تیسرے نمبر پر آیا، جبکہ عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر قطر ایئر ویز دوسرے پر لفتھانسا اور تیسرے نمبرپر اتحاد ایئر ویز دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں شامل ہوئے، تفصیلات کے مطابق شاندار ماضی کی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کبھی صفحہ اول کی عظیم کمپنی تھی جس نے دنیا کی کئی ایئر لائنز کو اوورٹیک کرایا اور دنیا بھر میں اپنا سکہ جمانے والی ایمریٹس کی بنیاد بھی رکھی، تین عشروں تک مسلسل کامیابیاں چھونے والی پی آئی اے اب عوام کیلئے سفید ہاتھی بن چکا ہے آج پی آئی اے کا شمار دنیا کی خراب ترین کمپنیوں میں ہو رہا ہے، اور اس وقت عالمی سطح پر پی آئی اے دنیا کی بدترین کمپنیوں میں3نمبر پر آگئی ہے، جس کا مطلب قومی ایئر لائن دنیا میں کلاس 4 کی کمپنی بن گئی ہے جو کہ دنیا بھر میں اپنے خدمات انتہائی نچلے درجے پر دینے کے مترادف ہے۔