counter easy hit

پینٹاگون کا ٹرمپ ٹاور میں جگہ کرائے پر لینے کا فیصلہ

امریکی محکمہ دفاع نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹرمپ ٹاور میں قیام کے دوران فوجیوں اور سامان رکھنے کے لیے کرائے پر جگہ مانگ لی ہے۔ خاتون اول ملینیا ٹرمپ اوران کے بیٹے بیرن ٹرمپ ٹاورمیں ہی مقیم ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس سے ٹرمپ ٹاور روزانہ آنے جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

The Pentagon decided to rent space in Trump Tower

The Pentagon decided to rent space in Trump Tower

پینٹاگان کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ سرکاری مشن کی ضروریات کے لیے ٹرمپ ٹاور میں قابل اطلاق قانون کے مطابق محدود رقم سے لیز پر جگہ حاصل کی جائے گی۔ امریکی صدر نے ٹرمپ ٹاور کے کسی حصے کی فروخت یا اپنے اثاثوں کو آزاد منیجر کے ذریعے کنٹرول کو مسترد کردیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق خاتون اول ملینیا ٹرمپ اور ان کے بیٹے بیرن ٹرمپ ٹاور میں ہی مقیم ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس سے ٹرمپ ٹاور روزانہ آنے جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ امریکی صدر کے ساتھ فوجی اور خاص طور پر نیو کلیئر کوڈز والا بریف کیس بھی ہوگا، جس سے ایک لمحے کے نوٹس پر حملے کا حکم دیا جاسکتا ہے۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ٹاور میں فوجی افسران اور ساز و سامان کے لیے جگہ ملنا ضروری ہے، جو امریکی صدر کے عمارت میں قیام کے دوران ان کی سپورٹ کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website