لندن: برطانوی پولیس نے بغیر اسٹیرنگ اور ڈرائیونگ سیٹ کے تباہ حال گاڑی چلانے والے شخص کو متعدد دفعات کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر نورفولک میں ایک شخص نے بغیر اسٹیرنگ اور ڈرائیونگ سیٹ کے گاڑی چلاکر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ برطانوی پولیس نے مذکورہ شخص کو تباہ حال گاڑی چلانے کے جرم گرفتار کرلیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حراست میں لیا جانے والا شخص گاڑی کو ڈرائیونگ سیٹ کی جگہ لوہے کی بالٹی پر بیٹھ کر چلا رہا تھا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق حیران کن بات یہ ہے کہ مذکورہ شخص گاڑی کو بغیر اسٹیرنگ کے محض ایک پلایئر سے ڈرائیو کر رہا تھا، برطانیہ کی پیٹرولنگ پولیس کے اہلکار گاڑی کی حالت دیکھ کر دنگ رہ گئے۔
برطانوی پولیس کے ایک آفیسر نے بتایا کہ مذکورہ گاڑی میں نہ ہیڈلائٹس تھیں، نہ بمپر اور گاڑی کے ٹائر بھی بلکل فلیٹ تھے، جب گاڑی کے اندر دیکھا تو ڈیش بورڈ اور اسپیڈو میٹر بھی موجود نہیں تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے تباہ حال گاڑی کی تصاویر لے کر سماجی رابطوں کی ویب سایٹ پر پوسٹ کی تو تصاویر فوراً وائرل ہوگی۔ پولیس اہلکار نے پوسٹ میں لکھا کہ ڈرائیور کو متعدد دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔