اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت اب آزادکشمیرپرحملہ کرسکتاہے میں3 سے 6 ماہ کے اندر سرحدوں پر جنگ ہوتے دیکھ رہا ہوں مودی کی جانب سے اب یہ اعلان جنگ ہے مذاکرات کےراستےبندہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تاریخ میں ایسے وقت آتے ہیں جب کوئی سیاستدان غلط فیصلے کرتا ہے، میرے خیال میں مودی کا فیصلہ کشمیریوں کے لئے نیاشعلہ جواں بنےگا۔شیخ رشید کا کہنا تھا مودی نےبی جےپی میں ایک مسلمان کوٹکٹ نہیں دیا، بھارت میں 24 کروڑ مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہاہے، بھارت اسرائیل کا پیٹرن لایا مودی وہی صورتحال پیدا کررہا ہے، جو اسرائیل نے پیدا کی تھی۔وزیر ریلوے نے کہا میں 3سے 6ماہ کے اندر سرحدوں پر جنگ ہوتے دیکھ رہا ہوں، ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کرنے کیونکہ وہاں بھی 24 کروڑ مسلمان ہیں، کشمیری اب گھرمیں نہیں بیٹھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتاہوں پاکستان آرمی چیف اب چین جائیں گے، لداخ سےچین کابھی تعلق ہے اس لیےوہاں بھی بےچینی ہے، کوئی شخص کشمیریوں کوانڈراسٹیمیٹ نہ کرے، تاریخ ایک ایسا فیصلہ لینے جارہی ہے، جب کشمیر میں نئی جدوجہد ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ آج کشمیرمیں جگہ جگہ برہان وانی کی آوازہے، یہ وہی مودی ہےجس کو امریکا ویزہ نہیں دیتا تھا، آج وہی مودی امریکا کے ہاتھ کا چھالہ بن گیا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج مولانا آزاد کی تھیوری ختم ہوگئی، شملہ معاہدہ ختم ہوگیا، آج کشمیر کا ایک نیا معاہدہ جنم پایا ہے، جب تک شہدا کا قبرستان ہے کشمیری تحریک کو لیکر چلیں گے، مجھے امید ہے شام تک عرب دنیا کا بھی ایک واضح پیغام آجائےگا، چین نے بھی کہا لداخ کی طرف میلی آنکھ سے مت دیکھنا۔انھوں نے کہا کہ مودی کی جانب سے اب یہ اعلان جنگ ہے مذاکرات کے راستے بند ہیں مذاکرات بھٹو نے سورن سنگھ کیساتھ کیے کیا نتیجہ نکلا، مودی نے فیصلہ کیا ہوا ہے، مسلمانوں کوتکلیف دینی ہے بھارت میں24 کروڑم سلمان ہیں، مودی نے کسی سے ووٹ نہیں مانگا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں ایک انقلابی قدم اٹھتا دیکھ رہاہوں، بھارت اب آزاد کشمیر پر حملہ کرسکتا ہے۔