اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تحریکِ انصاف کے رہنما بابراعوان کی رہائی کے حوالے سے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاثر قائم کر دیا گیا ہے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرو یا پھر جیل جاؤ۔ قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبلاول بھٹو نے کہا ہے کہیہ تاثر قائم کر دیا گیا ہے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرو یا پھر جیل جاؤ۔انہوں نے مزید کہا کہ اے پی سی میں تبدیلی سرکار سے متعلق لائحہ عمل بنائیں گے، اگر اسی چیئرمین سینیٹ کا فیصلہ ہوا تو موجود چیئرمین سینیٹ کو نہیں چھیڑیں کے، بجٹپاس ہوتا ہے تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے، جو ظلم ہو رہا اسے بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اے پی سی میں ہر ایشو پر گفتگو کریں گے۔تبدیلی سرکار کے ایک سال کے بعد کی صورتحال پر لائحہ عمل بنائیں گے۔جمہوری و انسانی حقوق پر حملوں پر بھی تمام جماعتیں اپنی رائے دیں گی۔ ساری اپوزیشن الیکشن سےاب تک مل کر کام کر رہی ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم سے 3 اسپتال چھینے گئے ہیں جو کہ ناانصافی ہے۔صوبوں کو وسائل نہیں دیے جا رہے۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خود کہتا ہے کہ سندھ کو پانی نہیں دیا جا رہا۔ ہم ایک بہترین روڈ میپ لانے کی کوشش کریں گے۔ اگر فیصلہ ہوا کہ چیئرمین سینیٹ کو رہنا ہے تو وہی رہیں گے۔ وفاقی بجٹ سندھ دشمن بجٹ ہے۔ مزید برآں فواد چوہدری نے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے آصف زرداری کے صاحبزادے سے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر ملاقات کی۔ بلاول نے کہا کہ میرے بھائی کہاں بھاگ رہے ہیں؟ وفاد چودھری نے جواب دیا کہ میں آپ کے لیے راستہ صاف کررہا ہوں۔