بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق پاکستان ہائی کمشنرعبدالباسط کے بیان کو انڈیا کے داخلی معاملے میں مداخلت قرار دیدیا ہے۔
The PHC statement is interfering in internal affairs, India
ٹائمزآف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیرسے متعلق پاکستانی ہائی کمشنرکا بیان سفارتی آداب کے منافی اوربھارت کے داخلی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔پاکستان کو اپنی توجہ دہشت گردی کے خاتمےپرمرکوزکرنی چاہئے۔ واضح رہے کہ عبدالباسط نے گزشتہ روز یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر، کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ کشمیرکی تحریک آزادی ایک دن ضرور کامیاب ہوگی۔