counter easy hit

پی آئی اے نے سپریم کورٹ سے مزید بھرتیوں کی اجازت مانگ لی

The PIA asked for additional recruitment from the Supreme Court

اسلام آباد:  جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ پی آئی اے میں عملہ پہلے ہی ضرورت سے کئی گنا زیادہ ہے۔ عدالت کے دوسرے بنچ کو حکم امتناع سے آگاہ کیوں نہیں کیا۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پی آئی اے نجکاری کیس میں قومی ایئر لائن کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ پی آئی اے کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے 31 مارچ کو بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی۔ قومی ایئرلائن انتظامیہ تبدیل ہو چکی ہے۔ انہوں بتایا کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں تمام ملازمین کی مستقلی کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ کا ہی حکم امتناع عدالتی احکامات پر عمل کرنے میں رکاوٹ ہے۔ اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ پی آئی اے میں عملہ پہلے ہی ضرورت سے کئی گنا زیادہ ہے۔ عدالت کے دوسرے بنچ کو حکم امتناع سے آگاہ کیوں نہیں کیا۔ نعیم بخاری نے کہا کہ کیس کراچی میں ہوا تھا میں اس میں وکیل نئیں تھا۔ عدالت نے پی آئی اے کو مستقلی کے حکم کیخلاف درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ یہ ممکن نہیں کہ ایک ہی عدالت کے دو متنازع احکامات ہوں۔ پی آئی اے کے وکیل نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ پر جواب جمع کرا دیا ہے۔ عدالت آڈٹ رپورٹ پر جو حکم دے عمل کرینگے۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ بہتر ہوگا پی آئی اے اپنے دس سالہ آڈٹ کا خود فیصلہ کرے۔ وقت آ گیا ہے کہ پی آئی اے اپنا بوجھ خود اٹھائے۔ عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website