پائلٹ عصمت محمود کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا ہے۔ پولیس نے ملزم کو تفتیش میں قصور وار ٹھہرا دیا۔
لاہور: (یس اُردو) شراب پی کر جہاز اڑانے والے پائلٹ عصمت محمود کے کیس کی تفتیش مکمل ہو گئی۔ پولیس نے ملزم کے کیس کا چالان تیار کر لیا۔ چالان 85 صفحات پر مشتمل ہے۔ چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم عصمت محمود پر شراب پی کر جہاز اڑانے کا الزام ثابت ہو چکا ہے۔ ملزم نے 121 مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔ پولیس نے پائلٹ عصمت محمود کو قصور وار ٹھہرا دیا۔ پولیس کے تیار کردہ چالان میں محکمہ پراسِکیوشن سکروٹنی بھی کرے گا، جس کے بعد چالان کو آئندہ ہفتے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جمع کروادیا جائے گا۔