اسلام آباد: پمزاسپتال وائس چانسلر ڈاکٹرجاوید اکرام کا کہناہے کہ ظفرحجازی کی طبعیت انتہائی ناساز ہے انہیں کسی صورت اسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا جاسکتا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وی سی پمز اسپتال ڈاکٹرجاوید اکرام کا کہنا تھا کہ ریکارڈ ٹمپرنگ کے الزام میں گرفتار ڈاکٹرظفرحجازی کی طبعیت انتہائی ناساز ہے ان کا دل کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے جب کہ انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹرجاوید اکرام نے کہا کہ ظفرحجازی کی طبعیت کے حوالے سے آئندہ 24
گھنٹے انتہائی اہم ہیں اسی وجہ سے انہیں آج ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد عدالت میں بھی پیشی سے روکا گیا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ انہیں کسی صورت بھی اسپتال سے گھر یا جیل منتقل نہیں کیا جائے گا۔