وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اورہانک کانگ کےقریبی اوربرادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کووسعت دی جائے۔
The PM offered to Hong Kong businessmen take part in the cpec
وزیراعظم نوازشریف اور ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو لی چن یانگ کی ہانک کانگ کے گورنمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ انہوں نے ہانگ کانگ کے تاجروں کو اقتصادی راہداری منصوبے میں حصہ لینے کی بھی پیشکش کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہانگ کانگ کے ساتھ مضبوط کاروباری تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے وسیع امکانات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہانک کانگ کی کئی کمپنیوں کے پاکستان میں مستقل دفاتر ہیں، پاکستان کی آزاد تجارتی پالیسی میں سرمایہ کاروں کے لئے بے پناہ مواقع ہیں۔ ملاقات کے دوران ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو لی چن یانگ نے کہا کہ پاکستان اور ہانگ کانگ مختلف شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شعبے میں تعاون بڑھایا جائے۔