جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات ، پولیس نے وزیرمملکت طارق فضل سمیت لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کو آگے جانے روک دیا۔
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز دوسری بار پاناما لیکس جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے ، جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات، پولیس نے وزیرمملکت طارق فضل سمیت لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کو آگے جانے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں پاناما لیکس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں جاری ہے ، وزیراعظم نواز شریف کے چھوٹے بیٹے حسن نواز دوسری بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے ہیں ، جوڈیشل اکیڈمی کے باہر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، جوڈیشل اکیڈمی کے باہر خاردار تاریں بلاکس رکھے گئے ہیں ، داخلی و خارجی راستے سے غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور رینجرز سمیت حساس اداروں کے اہلکار بھی تعینات ہیں ، پولیس نے وزیرمملکت برائے کیڈ طارق فضل چودھری کو بھی جوڈیشل اکیڈمی کے احاطے میں داخل ہونے سے روک دیا اور موقف اختیار کیا کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو جوڈیشل اکیڈمی کے احاطے میں داخلے کی اجازت نہیں۔