اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے جب کہ ارکان قومی اسمبلی عوام کے مسائل کے حل کے لیے کام کریں۔
The PML-N believes in serving the people, Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بہاولپور ڈویژن کے لیگی ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں انہوں مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو حلقوں میں ترقیاتی اسکیموں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے جب کہ ترقیاتی اسکیموں پر پیش رفت کی خود نگرانی کروں گا، ارکان قومی اسمبلی عوام کے مسائل کے حل کے لیے کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی پر فوکس کر رکھا ہے، جنوبی پنجاب میں بجلی اور گیس کی فراہمی کی اسکیموں کے لیے فنڈز فوری جاری کیے جائیں۔